یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہو رہی ہے...

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہو رہی ہے...

یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں، فل ڈریس ریہرسل آج ہو رہی ہے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک افواج کے مسلح دستوں نے پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تینوں فورسز کے جوان پیرا ٹروپنگ کا بھی مظاہرہ کرینگے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں دوپہر ایک بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور اور زیرو پوائنٹ تک عام ٹریفک کا داخلہ بند ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر گاڑیوں کا رش اور ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔ اسلام آباد میں ایک بجے تک ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ کے سلسلے میں سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدمات کیے گئے ہیں۔۔

طیاروں کی گھن گرج،،، ٹینکوں کی ترتڑاہٹ،،، اللہ اکبر کے نعرے،،، شہر اقتدار میں یوم پاکستان کو بھرپور انداز سے منانے کیلئے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ پر فل ڈریس ریہرسل،،، شاہینوں نے فضاؤں میں شاندار کرتب دکھائے،،،شیر دل دستے نے پیراٹروپنگ کا بھی مظاہرہ کیا،،، جوانوں نے فضا میں دھنک بکھیر دی،،، آرمی ایوی ایشن کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی اپنے فضائی مظاہرے سے سماں باندھ دیا،،، ایس ایس جی کمانڈو، بری، بحری اور فضائیہ کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا،،، فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے،،، جڑاواں شہروں میں موبائل فون سروسز بند جبکہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رکھا گیا،، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تئیس مارچ کیلئے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے،،، جس کے مطابق تئیس مارچ تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات12سے دن 1بجےتک بندہوگا۔ صبح چھ بجے سے دن ایک بجے تک زیرو پوائنٹ سے متصل شاہراہیں بند رہیں گے۔۔۔

Most Popular