بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تین مزدوروں کو قتل کردیا

بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تین مزدوروں کو قتل کردیا

دہشت گردوں نے بلوچستان میں ایک بار پھر مزدوروں کو نشانہ بنا ڈالا، لیویز حکام کے مطابق تینوں مزدور جنوبی بلوچستان کے علاقے تربت میں تعمیرات میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،تینوں مزدوروں کو سروں میں گولیاں ماری گئیں،مزدور نوکری کیلئے سندھ سے بلوچستان آئے تھے،لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ، کچھ روز قبل مستونگ کے علاقے میں بھی دس مزدوروں کو شناخت کے بعد قتل کردیا گیا تھا، نو مزدوروں کا تعلق سندھ کے شہر نوشہروفیروز سے تھا

Most Popular