عمر کوٹ: سول ہسپتال میں مریضوں کا شامیانے میں علاج

عمر کوٹ: سول ہسپتال میں مریضوں کا شامیانے میں علاج

سندھ کے علاقے عمر کوٹ کے سول اسپتال میں تعمیراتی کام کی وجہ سے مریضوں کیلئے شامیانے لگادئے گئے ہیں ۔صحرائی علاقہ اور شدید گرم موسم کی وجہ سے مریض بیماری کے ساتھ موسم کی سختی بھی برداشت کررہے ہیں ۔شعبہ اطفال، گائنی وارڈ اور جنرل وارڈ میں مرمت کا کام ہو رہا ہے ۔اسپتال میں موجود مریض کہتے ہیں کہ شامیانے میں پنکھوں کا بھی انتظام نہیں ہے۔سول سرجن ڈاکٹر محمد جام کے مطابق ہسپتال کے بعض وارڈز میں تعمیر اور مرمت کا کام جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کا م کب مکمل ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے۔

Most Popular