ملک کے بیشترعلاقے میں سورج سوا نیزے پر آگیا۔

ملک کے بیشترعلاقے میں سورج سوا نیزے پر آگیا۔

ملک کے بیشتر علاقے ایک بار پھر شیدد گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں سورج سوا نیزے پر آیا تو شہری گرمی سے بے حال ہو گئے، رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ادھر سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی اپنی جوبن پر پہنچ گئی، دادو،شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ میں درجہ حرارت سینتالیس جبکہ جیکب آباد اور سکھر میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری شدید گرمی اور لو کے اثرات سے بچنے کے لیے طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور ہر دھوپ میں جانے سے گریز کریں جبکہ ٹھنڈے مشروبات اور پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے۔

Most Popular