پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، ترقیاتی کاموں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے,نواز شریف

 پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، ترقیاتی کاموں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے,نواز شریف

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی و صوبائی وزرا ،، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گورنر کے پی نے شرکت کی ،، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی گئی ،جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی چھ فیصد مقرر کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ، اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنیک کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، وفاق کےلیے 1001 ارب روپے جبکہ صوبوں کیلئے 1112 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ،، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، بین الاقوامی معاشی اداروں نے پاکستان کی معشیت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے، ملک میں جی ڈی پی گروتھ 5.28 تک پہنچ چکی ہے جوحوصلہ افزا ہے، پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے، وفاق اور صوبائی حکومتیں ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہیں ،سی پیک پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے، نواز شریف نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں وزرائے اعلیٰ میرے ہمراہ تھے، پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان متحدہ ہے اور یہ مثبت پیغام ہے، ہماری توجہ توانائی منصوبوں پر ہے ، ہم بجلی نہیں سستی بجلی کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں ،ایل این جی ، کوئلہ ، ہائیڈل ، سولر اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی منصوبوں پر کام کررہے ہیں ، ہم سڑکوں اور رابطہ نیٹ ورکس پر پوری توجہ دے رہے ہیں ، ترقیاتی کاموں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی ہی ہر کسی کی ترجیح ہونی چاہیے، فاٹا ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اس طرح اہم ہیں جیسے دیگر صوبے ، دیہی علاقوں میں صحت ، تعلیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے ،

Most Popular