مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کر کے مزید چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،
بھارتی فوج کا نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ برقرار ہے ،،بھارتی فوج نے ضلع باندی پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا، سرچ آپریشن میں ایک بھارتی ایئرفورس کمانڈو بھی ہلاک ہوا جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی گئی ہیں اور بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے مغیث احمد میر کی نماز جنازہ میں رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور بزرگوں نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔