چھٹی کے روزاسلام آبادکے شہریوں نے فرصت کے لمحات کواپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے چڑیا گھرکا رخ کیا,
چھٹی پہ سنڈے کوفن ڈے بنانے اسلام آباد کے شہریوں نے رخ کیا کوہ مارگلہ میں گھرے چڑیا گھرکا،ننھے سیاح جہاں اپنے من پسند جانوروں سے ملنے کوبے تاب تھے وہیں بڑوں کی خواہش تھی کہ فرصت کے لمحات خوشگواراورتروتازہ ماحول میں گزارے جایئں،چڑیا گھرآنے والے کچھ بچے تواپنے من پسند ہاتھی کاون کودیکھ کربے حدخوش تھے توکچھ بچے چڑیا گھرکے بادشاہ ببرشیرسے ملنے کی خواہش لیے خوب تیارہوکہ سیرکوپہنچے۔ کوہ مارگلہ میں گھرے چڑیا گھرمیں ننھے سیاحوں کے لیے توتفریح کا خوب انتظام تھا وہیں بڑے سرسبزاورپرفضا ما حول میں چہل قدمی کرتے اپنے پیاروں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف رہے،چڑیا گھرآنے والے شہریوں کی تفریح کواوربھی خا ص بنایا گھوڑے کی شاہی سواری نے،بڑوں نے جہاں پرفضا ماحول میں گھوڑے کی سواری کی وہیں ننھے رائڈرزکا شوق اورحوصلہ کچھ کم نہ تھا۔ شہریوں نے چڑیا گھرمیں سنڈے کوبنایا فن ڈے تووہیں موروں اورنایاب جنگلی حیات کے شوقین افراد بھی خوب لطف اندوزہوئے۔