چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بلوچستان میں بیس افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بلوچستان میں 20 افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے ۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اےاورآئی جی بلوچستان سے3دن میں رپورٹ طلب لر لی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نےمیڈیا رپورٹس پرنوٹس لیا ۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جاں بحق ہونے والے لوگ غیرقانونی طورپرایران جارہےتھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل تربت سے پندرہ افراد کی لاشیں ملیں تھیں،، جنہیں ان کے روثاء کے حوالے کر دیا گیا تھا،، اس کے بعد مزید پانچ افراد کی لاشیں ملیں ،، جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیا