کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز ہے ,وزیراعظم شاہدخاقان عباسی
کراچی پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی ،، ملاقات میں صوبہ کی صورتحال،امن و امان ، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا , وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے کراچی ملک کی شہہ رگ ہے جس کی ترقی وخوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہو تے ہیں کراچی میں دیر پاامن و امان کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں