اپریل کے مہینے میں سورج نے لوگوں کو جون، جولائی بھول دیا۔

اپریل کے مہینے میں سورج نے لوگوں کو جون، جولائی بھول دیا۔

لاڑکانہ، سبی، فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں اپریل کے مہینے میں ہی گرمی کا گزشتہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے پہلے لاڑکانہ میں اپریل سن دو ہزار میں درجہ حرارت اڑتالیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، سبی میں گرمی نے چھتیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سبی میں اپریل انیس سو اکیاسی میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ روز یہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر جا پہنچا، موسم کا حال بتانے والوں نے وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے،،، آج پاناما کیس کا فیصلہ آرہا ہے شاید اسی لیے محکمہ موسمیات نے شہر اقتدار کے لوگوں کیلئے گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔

Most Popular