سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کے فیصلے کا آغاز "ہر بڑی کامیابی کے پیچھے ایک جرم چھپا ہوتا ہے"

سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کے فیصلے کا آغاز


پانچ سو انچاس صفحات پر مشتمل پانامہ کیس کے فیصلے کا آغاز اطالوی مصنف ماریو پوزو کے ناول گاڈ فادر کے زکر سے ہوا۔۔ اس کا ایک جملہ لکھا کہ ہر بڑی کامیابی کے پیچھے ایک جرم چھپا ہوتا ہے, اس ناول پر ایک فلم گاڈ فادر بھی بنائی گئی ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ مصنف ماریو پوزو نے یہ الفاظ فرانسیسی ناول نگار بالزیک کے ایک ناول سے لئے کہ " بڑی کامیابی کا اصل راز ایک جرم ہے" جو بڑی مہارت سے سرانجام دینے کے باعث سامنے نہیں آتا" یہ محض اتفاق ہے کہ پاناما کیس میں عمران خان نے وزیراعظم پر ایسا ہی الزام لگایا ہے ،،، اطالوی مصنف ماریو پوزو کا ناول گاڈ فادر ایک مافیا ڈان کی کہانی ہے، اس مافیا باس کے پاس کثیر تعداد میں دولت تھی, مافیا باس سے متعلق مشہور ہے کہ اس کی ماہانہ آمدن کے طور پر آنے والے کرنسی نوٹ باندھنے کے لیے ہی صرف ہرماہ ڈھائی ہزارڈالر کی ربڑبینڈ خریدی جاتی تھی، اس کی موت کے بعد جب اس کی غیر قانونی دولت کا تخمینہ لگایا گیا تومعلوم ہوا کہ اس کی ہفتہ وار کمائی 400ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی تھی

Most Popular