پاناما کیس کے فیصلے سے پہلے ملک میں ہیجان کی کیفیت طاری ہے

پاناما کیس کے فیصلے سے پہلے ملک میں ہیجان کی کیفیت طاری ہے

پاناما کیس کے فیصلے سے پہلے سوشل میڈیا پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رہا،، ن اور جنون سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے دکھائی دئیے، پاناما کیس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جبکہ ہیش ٹیگ کے ساتھ سرخرو ہوگا نواز شریف کا ٹرینڈ بھی کافی مقبول ہو رہا ہے،، جنہیں پاناما دستاویزات کا کچھ علم نہیں وہ بھی سوشلستان پر تبصرہ نگار بن چکا ہے۔ٹوئٹر اور فیس بک پر جن اور جنون کا ٹی ٹوئنٹی میچ جاری ہے، قیاس آرائیوں، اندازوں اور تبصروں کا ایک سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،، مسلم لیگ ن اپنی جبکہ تحریک انصاف کے کارکن اپنی اپنی فتح کا اعلان کر رہے ہیں، ایک صارف لکھتا ہے کہ یا تو آج کا دن تاریخ میں لکھا جائے گا یا پاکستان میں اپریل فول 20 کو ہوا کرے گا، ایک نے لکھا کہ انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہو گی، ایک صارف لکھتی ہیں کہ وزیراعظم قوم کی دعاؤں سے سرخرو ہونگے۔۔

Most Popular