کشمیریوں کا حق خود ارادیت کا مطالبہ دہشت گردی نہیں ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں: سرتاج عزیز

کشمیریوں کا حق خود ارادیت کا مطالبہ دہشت گردی نہیں ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں: سرتاج عزیز

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے اظہار کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حمایت کےلیے سفارتی کوششیں تیز کی گئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھارہے ہیں۔ کشمیریوں کا حق خود ارادیت کا مطالبہ دہشت گردی نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا۔ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں۔ بھارتی مظالم کیخلاف آوزا اٹھاتے رہیں گے۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Most Popular