کشمیر میں اٹھنے والی آزادی کی لہر اب تھمنے والی نہیں، جب قومیں اس طرح بیدار ہوتی ہیں تو ان کا راستہ نہیں روکا جا سکتا: نوازشريف

کشمیر میں اٹھنے والی آزادی کی لہر اب تھمنے والی نہیں، جب قومیں اس طرح بیدار ہوتی ہیں تو ان کا راستہ نہیں روکا جا سکتا: نوازشريف

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، خواتین کی بےحرمتی اور بچوں کو بینائی سے محروم کرنے کے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں، ان واقعات نے انسانیت پر ایمان رکھنے والے لوگوں کو دنیا بھر میں شدید مضطرب کر دیا ہے، اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی ریاست کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ سیاسی مفاد اور ریاستی حکمت عملی کے نام پر انسانیت کے اُن مسلمہ اصولوں کو پامال کرے جن پر عالمی ضمیر ہمیشہ یک سو رہا ہے، وزيراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پاکستان کے حوالے سے یہ بات بطور خاص پیش نظر رکھنا ہوگی کہ مسئلہ کشمیر میں پاکستان ایک فریق ہے، اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو فریق مانا ہے، اب اگر کشمیر میں انسانوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جاتا ہے تو پاکستان ان واقعات سے غیرمتعلق نہیں رہ سکتا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اہلِ کشمیر کے ساتھ پاکستان کا تعلق ہمہ جہتی ہے، اور کشمیریوں سے ہمارا رشتہ مذہبی، تہذیبی اور انسانی ہی نہیں، بلکہ یہ انسانی لہو کا رشتہ ہے، ہم کشمیریوں کا مقدمہ ہر سفارتی، سیاسی اور انسانی حقوق کے محاذ پر لڑیں گے ۔۔۔۔

Most Popular