پاک فوج کا آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ہے،
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری، سپیشل سروسز گروپ کی مدد سے کارروائیوں کے دوران نوے مربع کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں،کارورائیوں میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھی حصہ لیا بمباری کے دوران دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے ملیہ میٹ بنا دئیے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران تیرہ دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار نے جام شہادت نوش کیا