کابل کو ہر حملے کا الزام اسلام آباد پر لگانے کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی:اعزاز چوہدری

 کابل کو ہر حملے کا الزام اسلام آباد پر لگانے کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی:اعزاز چوہدری


واشنگٹن میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے افغان ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، سفارتی و دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مشترکہ دشمنوں کے خلاف مل کرکام کرنا ہوگا۔ افغانستان میں ہر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونےدیگا،مستحکم افغانستان ہی پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے، دہشت گردی کو شکست دے کر خطے میں استحکام آئے گا۔جس کے لیے پاکستان اپنا کردارادا کررہا ہے،پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکا دشمن کوشکست دینے کیلئے تعاون کی ضرورت ہے۔خطے میں امن کیلئےپاکستان ہر میکینزم کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے، اس موقع پر افغان سفیرنے اعتراف کیا کہ دونوں مملک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کاسبب بیرونی طاقتیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف دو ممالک کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔ جس سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان اور افغانستان کو دوطرفہ مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔

Most Popular