گوادر کے علاقے جیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں شرپسند عناصر نے پاک بحریہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔۔ فائرنگ سے دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جبکہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نیوی اہلکاروں پردہشتگردحملےکی شدید مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کےضیاع پرگہرےدکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسےبزدلانہ حملےہمارےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،بےشمارقربانیوں کےبعدصوبےمیں قیام امن یقینی بنایاگیاہے، کسی کو بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنےدیں گے۔۔ وزیر داخلہ چودھری نثار واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ جبکہ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ امن دشمن اپنے مذموم ہتھکنڈوں سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتے ہیں