بہاولپور میں سی ٹی ڈٰی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے

بہاولپور میں سی ٹی ڈٰی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور ٹیم نے خفیہ اطلاع پر قائد کالونی کے قریب کارروائی کی،۔۔ اس دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشتگردوں گوہرعلی،یوسف اور زمرد خان کوگرفتار کرلیا گیا۔مبینہ دہشت گرد شہر کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ تینوں دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،دوخود جیکٹس،ٹائم ڈیوائسز، بال بیرنگ اور بیٹریاں برآمد کی گئیں ہیں۔۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Most Popular