بھارت کو دھول چٹانے کے بعد پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

 بھارت کو دھول چٹانے کے بعد پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے


چیمپئنز ٹرافی کے چیمپئنز بڑے مقابلے میں روایتی حریف بھارت کا غرور خاک میں ملانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، حسن علی، بابراعظم، فہیم اشرف اور احمد شہزاد کا لاہورایئرپورٹ پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ، رانا مشہود اور ڈی جی سپورٹس سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے قومی ہیروز کا استقبال کیا، جبکہ پولیس کے دستے نے کھلاڑیوں کو سلامی بھی پیش کی، کرکٹ کے ہزاروں دیوانے بھی ایئرپورٹ پر استقبال کے لئے موجود تھے، اس موقع پر کھلاڑیوں پر منوں پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،،

Most Popular