وزیراعظم نے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

وزیراعظم نے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

وزیراعظم نواز شریف نے حرم شریف میں عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔نجی دورے پر سعودی عرب میں موجود وزیراعظم پاکستان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دختر اول مریم نواز بھی تھیں۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم اور دختر اول نے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی وزیراعظم نے روضہ رسول پر حاضری دی اور پاکستان کے لئے خصوصی دعاکی۔ اس موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں نے وزیراعظم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم ان دنوں نجی دورے پر سعودی عرب میں موجود ہے ۔وہ 25 جون کو لندن کے لئے روانہ ہونگے۔ جہاں وہ اہل خانہ کے ساتھ عیدالفطر منائیں گے اور بعد ازاں اپنا مکمل چیک اپ کرائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم پاکستان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

Most Popular