بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت


پاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے ایک احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے سترہ مارچ کو بھارتی افواج کی جانب سے کوٹلی آزاد کشمیر میں کوٹ کوٹیٹرا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی جس کے نتیجہ میں ایک ساٹھ برس کی خاتون شہید ہو گئی تھی۔ احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ نہتے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جانا انتہائی قابل مذمت ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و شہری قوانین کے منافی ہے،، ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک نے بھارت پر زور دیا کہ وہ دو ہزار تین کے فائربندی معاہدے کا احترام کرے ، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائے، بھارتی افواج کو جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن کو یقینی بنائے

Most Popular