تہمینہ جنجوعہ کو پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا

تہمینہ جنجوعہ کو پاکستان کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا

پاکستان کی ایک اعلیٰ سفارتکار تہمینہ جنجوعہ کو وزارت خارجہ کا سیکرٹری مقرر کردیا گیا،، وہ ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں جو اس منصب پر فائض ہوئی ہیں، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تہمینہ جنجوعہ کی تقرری کی منظوری دی گئی تھی،، تہمینہ جنجوعہ اقوام متحدہ کے جنیوا آفس میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر کام کر رہی تھیں ،،اس سے قبل وہ اٹلی میں بطور پاکستانی سفیر کے فرائض انجام دیتی رہی ہیں، دوہزار گیارہ میں اٹلی میں بطور سفیر تعیناتی سے قبل وہ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ بھی رہ چکی ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ ملک اور بیرون ملک کام کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں جو 32 سال پر محیط ہے۔،،، گزشتہ دور حکومت میں حنا ربانی کھر نے 2011ء سے 2013ء تک بطور وزیر خارجہ فرائض انجام دئیے،،، حنا ربانی کھر بھی پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ تھیں۔

Most Popular