سپریم کورٹ نے حلقہ این اے ایک سو دس سے متعلق نظر ثانی اپیل مسترد کردی

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے ایک سو دس سے متعلق نظر ثانی اپیل مسترد کردی

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ غیرتصدیق شدہ ووٹوں کو گنتی سے نہ نکالنے کاحکم دے چکی ہے۔ آپ کے دس لوگوں کے کہنے پر پوراالیکشن کیسے کالعدم قراردے دیں۔ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ سیل ٹوٹے تھیلوں کو شمار نہ کیا جاییے۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی گراؤنڈ موجود نہیں جس پر نظر ثانی کی جائے۔ جسٹس اعجازلااحسن نے کہا کہ آپ وہ ایشوز نہیں اٹھاسکتے جو فیصلے میں طے ہوچکے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی طرف سے کی گئی تھی۔ این اے ایک سودس سیالکوٹ سے خواجہ آصف رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

Most Popular