پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ نیوی کے سربراہ رئیرایڈمرل میروسلاء مورڈل نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

 پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ نیوی کے سربراہ رئیرایڈمرل میروسلاء مورڈل نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پولینڈ نیوی کے سربراہ رئیرایڈمرل میروسلاء مورڈل نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور اور مختلف شعبوں میں باہمی بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پولینڈ نیول چیف کا کہناتھا کہ بحرِ ہند اور عالمی سمندروں میں مشترکہ سکیورٹی کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کا کردارقابل تحسین ہے، انہوں نے کثیرالملکی بحری مشق امن دوہزار سترہ کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکا اللہ نے بحری مشقوں میں پولینڈ نیوی کی بھر پور شرکت پر شکریہ ادا کیا، ترجمان کے مطابق پولینڈ نیوی کے سربراہ کراچی اور لاہور میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں اورمختلف نیول یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔ پولینڈنیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔

Most Popular