ملک میں کہیں تیز بارش ہوگی اور کہیں تیز دھوپ۔

ملک میں کہیں تیز بارش ہوگی اور کہیں تیز دھوپ۔

سندھ سمیت ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد، ہزارہ، پشاور، بنوں اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں بھی کہیں کہں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش جہلم میں بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سیالکوٹ اور جیکب آباد میں دس، بالاکوٹ چھ، مظفرآباد پانچ جبکہ منڈی بہاؤالدین میں تین ملی میٹربارش ہوئی۔ گزشتہ روز ملک کے گرم ترین مقامات دادو اورلاڑکانہ رہے جہاں درجہ حرارت انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular