پاک افغان سرحد پر باب دوستی آج سولہویں دن بھی بند ہے

پاک افغان سرحد پر باب دوستی آج سولہویں دن بھی بند ہے

افغان حکام کی ہٹ دھرمی کے باعث آج باب دوستی کو بند ہوئے سولہ دن گزر گئے،سرحد کی بندش کے باعث دونوں اطراف شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت معطل ہے، سرحد کے قریب کنٹینرز اور ٹرکوں کی قطاریں لگی ہیں جو باب دوستی کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں، کچھ ٹرانسپورٹسز طویل سفر طے کر کے طورخم بارڈر سے افغانستان روانہ ہو رہے ہیں،تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور تجارت بحال کی جائے ،پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت صرف بیماری افغانیوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، اب تک درجنوں بیمار افغان شہری سرحد پار کر چکے ہیں، ادھر کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل دوسرے دن بھی جاری رہا، افغان شیلنگ کے بعد ان علاقوں میں مردم شماری کا عمل روک دیا گیا تھا، متاثرین کی بڑی تعداد واپس ہپنچ چکی ہے تاہم کچھ لوگ تاحال عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

Most Popular