کراچی کی ترقی و خوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوتے ہیں:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
گورنر ہاؤس سندھ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی،،، اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت، معاشی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے ویژن پر گامزن ہے، عوام کی جان و مان کا تحفظ اور انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جس کی ترقی وخوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہو تے ہیں، کراچی میں دیر پاامن و امان کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاق کا تعاون جاری رہے گا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام سے معاشی ،اقتصادی ، تجارتی ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے، وفاق کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا،، کراچی ترقیاتی پیکج سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔۔