دھرنے کی وجہ سے پچھلے چودہ دن سے ریاست بے بس ہے مگرحکومت کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی:چیئرمین سینیٹ رضاربانی
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یادگار شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قومیں تبھی بنتی ہیں جب ہیروزکویاد رکھا جائے لیکن پاکستان میں ان تمام لوگوں کوریاست کا حصہ نہیں سمجھا گیا جنہوں نے ترقی کی راہ میں قربانیاں دیں. رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو سلام ہے جنہوں نے گولیاں بھی کھائیں اورپھر بھی لکھتے رہے۔۔آج کے دن بات کرنی آسان ہے لیکن ڈنڈے گولیوں کا سامنا کرنا آسان نہیں۔۔جہاں ادارے کمزورہوں اورسیاست افراتفری کا شکار ہوایسے حالات میں صحافیوں کا کردار ابھرکرسامنے آتا ہے. چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے مزید کہا کہ دھرنے کی وجہ سے پچھلے چودہ دن سے ریاست بے بس ہےمگرحکومت کے کان پرجوں نہیں رینگ رہی۔۔تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ آپس کے جھگڑے ایک طرف رکھ کرمعاشرے کو صحیح سمت میں چلایا جائے