دو نومبر کو پتہ چل جائے گا کہ ملک تباہی کی طرف جائیگا یا نیاپاکستان بنے گا,عمران خان

 دو نومبر کو پتہ چل جائے گا کہ ملک تباہی کی طرف جائیگا یا نیاپاکستان بنے گا,عمران خان

عمران خان نے فیصل آباد بار میں ایک تقریب کے دوران وکلا اور بعد میں ایک جلسے میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا, انہوں نے کہا شریف برادران کی حکوت مزید نہیں چلے گی اور نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں, کرپٹ وزیراعظم ملکی ادارے تباہ کر رہے ہیں ان سے استعفیٰ لینا چاہیئے,عمران خان نے کہا وزیراعظم اسرائیل اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے فوج کو بدنام کر رہے ہیں اور بے شرم وزرا اپنی فوج کو بدنام کر رہے ہیں, کونسا وزیراعظم ہے جو اپنی فوج کو بدنام کرتا ہے, یہ وہی کر رہے ہیں جو ایک دشمن کرتا ہے,عمران خان نے کہا آف شور کمپنیوں میں پاکستان سے نکلنے والا روپیہ منی لانڈرنگ کا تھا,۔پاناما صرف الزام نہیں بلکہ ایک ثبوت ہے,وزیراعظم نہ استعفیٰ دیتے ہیں اور نہ ہی صفائی دیتے ہیں ,انہوں نے کہا دونومبر کو پاکستان کا فیصلہ ہوگا پی ٹی آئی پرامن احتجاج کریگی لیکن سنا ہے حکومت روکنے کی کوشش کریگی, ایسا کچھ کیا تو بڑا ردعمل سامنے آئے گا, انہوں نے کہا نئے پاکستان میں عدل کا نظام ہوگا اور وزیراعظم اور وزرا کا احتساب ہوگا

Most Popular