پوری دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےکردارکی معترف ہےاوراس ناسورسےنمٹنےکے لئےپاک فوج کےتجربات سیکھنا چاہتی ہے,آرمی چیف جنرل راحیل شریف

 پوری دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےکردارکی معترف ہےاوراس ناسورسےنمٹنےکے لئےپاک فوج کےتجربات سیکھنا چاہتی ہے,آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکئی میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا, اس موقع پر کیڈٹس اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کے سدباب کے لئے پاک فوج اور قبائل کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا, جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور آج دنیا ہمارے تجربات سے استفادہ کر رہی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ سپنکئی کیڈٹ کالج دہشت گردی کی روک تھام اور فاٹا کے ہونہار بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرے گا, ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی، اور انتظامی امور مقامی انتطامیہ کے حوالے کرنے تک پاک فوج قبائل کی مدد جاری رکھے گی, آرمی چیف نے کیڈٹ کالج کے قیام کے لئے زمین کی فراہمی پر قبائل اور تعمیراتی کام کے لئے فنڈز کی فراہمی پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا

Most Popular