آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایبٹ آباد میں پاک فوج کے میڈیکل سنٹر کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں پاک فوج کے میڈیکل سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئے مقرر ہونے والے سرجن جنرل، لیفٹیننٹ جنرل زاہدحامد کو میڈیکل کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل آصف سکھیرا بھی موجود تھے سپہ سالار پاک فوج نے میڈیکل کور کے ڈاکٹرز اور عملہ سے خطاب کرتے ہوئے فوجیوں اور عام شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر ان کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے پاک فوج کی میڈیکل کور نے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں۔آرمی چیف نے بعد میں یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے