ملک میں موسم بدلنے لگا، سردی نے آنے کا اشارہ دے دیا۔
ملک میں موسم بدلنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ اور پنجاب میں موسم خشک رہے گا، اس دوران مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اوربالائی فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،شمالی علاقات جات میں مین ہوائین بھی چلیں گی اور درجہ حرارت میں کمی ہونا بھی شروع ہو گئی ہے، لیکن سندھ اور جنوبی پنجاب میں گرمی مزید کچھ روز رہے گی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سےزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا