ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول پر برقرارہے۔

ملک بھر میں جاری بارشوں کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول پر برقرارہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ تین ہزار آٹھ سو کیوسک جبکہ اخراج بھی ایک لاکھ تین ہزار آٹھ سو کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزار پانچ سو پچاس فٹ پر برقرار ہے۔ ادھر منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بیالیس ہزار چھ کیوسک اور اخراج بھی بیالیس ہزار چھ کیوسک ہے ،ڈیم میں پانی کی سطح اپنے انتہائی لیول ایک ہزار دو سو دس فٹ پر برقرارہے ۔ دونوں ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی تمام دریا اپنے اپنے ہیڈورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular