اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈار کے پروٹوکول آفیسر فضل داد عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ سمن جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پچیس ستمبر تک ملتوی کردی