دنیا میں ہمارے دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں:چودھری نثار
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اپنی ہی حکومت پر خوب برسے، ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمارے دوست کم اور دشمن زیادہ ہیں۔۔ڈرون حملوں سے متعلق پارلیمنٹ کا موقف بڑا واضع ہے، امریکی ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کیخلاف ہیں،پندرہ ستمبرکو ڈرون حملہ ہوا،روایتی مذمت بھی نہیں آئی،جس دن حملہ ہوا وزیراعظم امریکی سفیر سے ملاقات کررہے تھےانہوں نے کہا کہ برکس کا آخری اجلاس چین میں ہوا، جس میں پاکستان مخالف قرار داد سامنے آئی،، برکس اعلامیہ ہماری ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔۔ دوست ملک چین میں کانفرنس ہورہی تھی،ہمارے سفارتکار سوئے رہے،،سفارتکاری ایک اجلاس یا ملاقات نہیں ہوتی یہ چوبیس گھنٹے کا کام ہےسابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کی بدترین نسل کشی جاری ہے،زندہ انسانوں کو جانوروں کی طرح کلہاڑوں کے وارسےقتل کیا جاتا ہے،قتل عام پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں۔پاکستان کو قرار داد کےساتھ عملی اقدامات بھی کرنے چاہییں۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کےلئے نجی اور سرکاری طور پر فنڈز اکٹھے کرنے چاہییں، جس کی شروعات ارکان اسمبلی سے کی جائے