لاہورہائیکورٹ کا سنگل بنچ سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ کا فیصلہ رواں ہفتے سنایاجائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین نے درخواست دائر کر رکھی ہےجس میں کہا گیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں چودہ بے گناہ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے،سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا گیا،عدالتی کمیشن نے انکوائری رہورٹ مکمل کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی تاہم ابھی تک اسے منظر عام پر نہیں لایا گیا،،،درخواست میں کہا گیا تھا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی انکوائری سے مظلوموں کو انصاف مل سکتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے