کہیں موسم گرم تو کہیں تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
ملک کا موسم گرم، بیشتر علاقوں میں گرمی راج، پنجاب، سندھ بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم از کم درجہ حرارت چوبیس اور زیادہ سے زیادہ اڑتیس ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا، اسلام آباد پشاور کو کوئشہ کا موم گرم اور خشک رہے گا۔۔۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو، رحیم یار خان میں تنتالیس، خانپور اور بھکر میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا