بھارت بلوچستان، فاٹا اورگلگت بلتستان میں دہشت گردی میں بھی ملوث ہے:وزیردفاع خرم دستگیر
اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری میں پیشرفت کے موضوع پردوروزہ قومی کانفرنس کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ امریکہ نے جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی میں بھارت کے خطے اورافغانستان میں وسیع کردارپرزوردیا ہے جبکہ پاکستان کی علاقائی امن واستحکام کیلئے قربانیوں،دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کا اعتراف نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے،بھارت بلوچستان، فاٹا اورگلگت بلتستان میں دہشت گردی میں بھی ملوث ہے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ امریکی سوچ میں سٹریٹجک تضادات ہیں جبکہ کئی علاقائی اورعالمی ممالک نے امریکہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کو قبول نہیں کیا