نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم نے اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے گھر پر وارنٹ گرفتاری اور عدالتی سمن کی تعمیل کرالی
نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم اسلام آباد میں منسٹرز انکلیو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر گئی اور گھر میں ملازمین کو بتایا کہ عدالت کی طرف سے قابل ضمانت وارنٹ اور طلبی سمن کی تعمیل کرانے کے سسلسے میں آئے ہیں، اسحاق ڈار گھر پر موجود نہیں تھے ، نیب کی ٹیم تعمیل کرانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی،نیب ذرائع کے مطابق لاہور میں بھی اسحاق ڈار کے گھر میں عدالتی سمن اور وارنٹ کی تعمیل کرائی جائے گی،، دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےتمام اثاثےمنجمد کردیے گئے ہیں، وزیرخزانہ کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد بھی قرق کرلی گئی ہے، جس کے بعد اسحاق ڈار کی ملک بھر میں جائیداد قرقی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے،، نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں اسحاق ڈار پر عائد پابندی کی کاپیاں متعلقہ بینکوں اور اداروں کو بھجوادی گئی ہیں،، نیب نے رقوم اور جائیدادوں کا ٹرانسفر روکنے کےلیے بینکوں، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور کمشنرزکوخط ارسال کردیا ہے،، خط کے مطابق اسحاق ڈار کے اثاثے ٹرانسفر کرنے والے کو 3 سال قید ہو سکتی ہے،