شہریوں کیلئے خوشخبری: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب اور خیبر کے پی میں بارش ہوگی۔

شہریوں کیلئے خوشخبری: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بالائی پنجاب اور خیبر کے پی میں بارش ہوگی۔

گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا، لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، جبکہ بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور اسلام آباد، میں تیز ہواوں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی،، سب سے زیادہ بارش پارہ چنار 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular