پاناما کیس کے بعد ملک میں نئی بحث چھڑ گئی

پاناما کیس کے بعد ملک میں نئی بحث چھڑ گئی

حکومت کیلئے خطرہ ابھی ٹلا نہیں، سپریم کورٹ نے صرف ٹریلر جاری کیا لیکن پکچر ابھی باقی ہے،پاناما ون کے بعد پاناما ٹو شروع ہو گیا، وزیراعظم کوئی کلین چٹ نہیں ملی،،،سپریم کورٹ نے بظاہر تو وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دیا لیکن گیند اب جے آئی ٹی کے کورٹ میں چلا گیا،،ایک طرف تحریک انصاف نے جہاں فیصلہ قبول کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے وہیں پیپلز پارٹی نے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے نواز شریف سے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا ہے، پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے فریقین بظاہر تو خوش نظر آئے، حکومتی کیمپ میں جشن منایا گیا تو وہیں مخالفین نے بھی خوب مٹھائیاں تقسیم کیں
پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی پارہ ہائی ہوچکا ہے، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ایک بار پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے سیاسی محاذ کا آغاز کردیا ہے،

Most Popular