پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کئی سوال اٹھا دئیے

پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کئی سوال اٹھا دئیے

پیسہ کہاں سے آیا۔۔۔۔۔؟
گلف سٹیل ملز کا قیام کیسے عمل میں آیا؟ واجبات کا کیا بنا؟
گلف سٹیل ملز کا پیسہ جدہ، قطر اور برطانیہ کیسے پہنچا؟
کیا وجوہات تھیں کہ گلف سٹیل ملز کو بیچنا پڑا؟
نیلسن اور نیسکول کا حقیقی مالک کون؟
قطری خط افسانہ ہے یا حقیقت؟
آف شور کمپنیوں کے بیئرر سرٹیفکیٹ فلیٹس میں کیسے بدلے؟
کیا 90ء کی دہائی میں نوعمر حسن اور حسین نواز کے پاس فلیٹ خریدنے کے وسائل تھے؟
حسن نواز کے پاس فلیگ شپ کمپنی کیلئے پیسہ کہاں سے آیا؟
حسین نواز نے والد کو کروڑوں روپے تحفے میں کیسے دیئے؟
تحائف دینے کیلئے سرمایہ کہاں سے آیا؟
ہل میٹل کمپنی کیسے وجود میں آئی؟
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ان سوالات کے جوابات کیلئے تحقیقات کی ضرورت ہے،،، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 60 دن میں تحقیقات مکمل کرے گی۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، ایس ای سی پی، سٹیٹ بنک اور نیب کے نمائندے شامل ہونگے،،، حسن نواز اور حسین نواز سے تحقیقات کا اختیار ہو گا۔ ضروری ہوا تو وزیر اعظم کو طلب کیا جا سکے گا۔۔۔

Most Popular