کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل مافیا کا راج ہے،

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل مافیا کا راج ہے،

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران نقل مافیا کا راج قائم ہے،، وزیرتعلیم سندھ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے اعتراف اور بورڈ کے بے سود دوروں کے بعد بھی نقل مافیا اپنے پر پھیلارہی ہے ،، امتحانی سینٹرز میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت اور طلبہ کو دو سو روپے میں پرچے کرائے جارہے ہیں،، بااثر افسران کے بچے کو بلا کسی روک ٹوک کے من پسند اسکولوں میں امتحان دینے کی چھوٹ دی گئی ہے،،ویجلینس ٹیم ممبرکا کہنا ہے کہ امتحانی سینٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی جاری ہے،، سینٹرز پر پولیس کی موجودگی لازمی ہے ،امتحانات شروع ہوئے کئی روز گزر گئے،، پرنسپل اور کنٹرولرز کو نامعلوم افراد کی جانب سے من پسند اقدام کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں،، لیکن انتظامیہ مطلوبہ سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہے،

Most Popular