دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے تنہا لڑی ہے, ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ وہاں کے لوگوں کو وہ تمام سہولیات ملنی چاہئیں جو ایک پاکستانی کا حق ہے, پاک فوج کی جانب سے اس سلسلے میں تجاویز حکومت کودی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا امریکا کو بتایا ہے کہ پاکستان میں بلاامتیاز آپریشن کیے۔ امریکا کی افغان پالیسی سے متعلق دفترخارجہ بیان جاری کرے گا, ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فاٹا آپریشن کے پچانوے فیصد آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی مرحلہ جاری ہے۔ کراچی میں رینجرزآپریشن سے دہشت گردی میں کمی ہوئی۔پولیس مضبوط ہوگی تو اسٹریٹ کرائم میں بھی کمی آئے گی