مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ سخت سکیورٹی میں پشاور سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئے
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کراچی روانہ ہو گئے ،، نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کو وی آئی پی پروٹوکول میں جنوبی وزیرستان سے پشاور لایا گیا اور پھر وہاں سے کراچی روانہ کیا گیا ،، آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کے مطابق ایلیٹ فورس کے جوان کراچی تک اہل خانہ کے ساتھ رہیں گے ،، نقیب اللہ کے اہل خانہ کو ایک بلٹ پروف گاڑی بھی دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کے اہل خانہ کو کراچی تک بحفاظت پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،، جس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی