خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں آج پہلے روزے کیلئے شہریوں کا سحری کا اہتمام, طویل عرصے بعدایک ساتھ روزے کے اعلان پرعوام کا خوشی کا اظہار.

خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں آج پہلے روزے کیلئے شہریوں کا سحری کا اہتمام, طویل عرصے بعدایک ساتھ روزے کے اعلان پرعوام کا خوشی کا اظہار.

ملک بھرمیں فرزاندان توحید نے رمضان المبارک کا استقبال کرتے ہوئے پہلے روزے کیلئے سحری کا خصوصی اہتمام کیا اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اللہ رب العزت کے حضور سربسجود ہو کر گناہوں سے توبہ کی اور ملکی سلامتی و امن کی دعائیں مانگیں۔رمضان المبارک کے سلسلے میں مساجد میں نماز تراویح میں بچوں، بوڑھوں اور جوانوں سبھی نے جوش و خروش سے شرکت کی،اس سے قبل رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا۔ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے اور شہادتیں وصول کیں اور رات کوچاند کی رویت کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular