اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کادورہ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں سے ملاقات بھی کی

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کادورہ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں سے ملاقات بھی کی

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کےفوجی مبصرین کے گروپ نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے صالح پور،چھپراراورملانی سیکٹرکادورہ کیا، اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں سے ملاقاتیں کیں، اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھارتی فوجی جارحیت کا خود مشاہدہ کیا اور شہریوں کو ہونے والے نقصانات کو دیکھا، بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر ایک بار پھر آپے سے باہر ہے اور عید کے روز بھی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جبکہ جنگی جنون میں مبتلا بے لگام بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اب تک متعدد پاکستانی شہری اور جوان شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، پاک فوج کی جانب سے بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کا موثر اور بھرپور جواب دیا جاتا ہے، جس کے بعد دشمن کی توپیں کو سانپ سونگ جاتا ہے

Most Popular