وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے شدید بارشوں کے باعث کوہ سلیمان رینج میں پہاڑی نالوں میں پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے شدید بارشوں کے باعث کوہ سلیمان رینج میں پہاڑی نالوں میں پیدا ہونیوالی  سیلابی صورتحالی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کوہ سلیمان رینج میں پہاڑی نالوں میں پید ا ہونیوالی سیلابی صورتحال پرانتظامیہ کو چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہےکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی فلڈ شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے سوا تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے،محکمہ آبپاشی اور صوبہ بھر کی انتظامیہ سیلابی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔سیلابی ریلوں سےجانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران اوراہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ غیر معمولی واقعہ پیش آنے کی صورت میں تمام محکموں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Most Popular