اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک افواج کے مسلح دستوں نے پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لیں، شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں فل ڈریس ریہرسل کے دوران لڑاکا طیاروں سمیت تینوں مسلح افواج کے دستوں نے جوہر دکھائے،،یوم پاکستان پریڈ میں ایئر چیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاک فضائیہ کے شاہین لہو گرمائیں گے،، ایف سولہ لڑاکا طیارے ، جے ایف 17 تھنڈر ، اواکس ، ایف 7 پی جی، لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،پاک بحریہ اور پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز ، ایم آئی سیونٹین ، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹر، پوما ہیلی کاپٹرز بھی یوم پاکستان پریڈ کا حصہ ہیں۔۔ناردرن لائٹ انفینٹری ، اسلام آباد پولیس ، مسلح افواج کی خواتین آفیسرز ، آرمی ، فضائیہ ، بحریہ ، مجاہد فورس ، نرسنگ سروسز ، بوائز اسکاؤٹ ، گرلز گائیڈ اور ایس ایس جی کے دستے پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔پریڈ میں پاک فوج کے مشینی دستے ، آرمرڈ کور ، سگنلز ، آرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس ، آرٹلری اور آرمی ایئر ڈیفنس کے دستے بھی شریک ہیں۔۔۔ 23 مارچ کی صبح مسلح افواج کی پریڈ کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا ، صدر مملکت ممنون حسین بحیثیت سپریم کمانڈر مسلح افواج کی پریڈ کا معائنہ کرینگے

Most Popular