قومی ایئرلائن کوایک اورنئےبحران کاسامنا کرناپڑگیا

قومی ایئرلائن کوایک اورنئےبحران کاسامنا کرناپڑگیا

پی آئی اے کارپوریشن کو لمیٹڈ کرنے سے متعلق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کو لمیٹڈ کرنے کے لئے پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد ادارے کے چھبیس فیصد شیئرز فروخت کردیئے جائیں گے، شیئرز کی فروخت کے بعد پی آئی اے کے انتظامی اختیارات نجی شعبے کے پاس منتقل ہوجائیں گے، جس کے بعد سی بی اے یونین اورتمام دیگر ایسوسی ایشنز بھی ختم کردی جائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پرائیوٹ لمیٹڈ ہونے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی ختم کردیا جائے گا، اور پی آئی اے کو نئے سرے سے لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان ایکسچینج سیکیورٹی کونسل سے رجسٹرڈ بھی کروانا پڑے گا، ایسا ہونے کی صورت میں ملازمین کا تحفظ بھی سوالیہ نشان بن جائے گا، پی آئی اے کے پاس چھپن ارب روپے کے شیئر موجود ہیں، جبکہ چھبیس فیصد شیئرز کی فروخت سے پی آئی اے چودہ ارب روپے میں فروخت کردی جائے گی ۔

Most Popular